بھٹکل: 7/مئی (ایس او نیوز)بھٹکل بی ای اؤ دفتر کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 7مئی پیر کو ایس ایس ایل سی بورڈ بنگلور و کی طرف سے بذریعہ آن لائن اعلان کردہ ایس ایس ایل سی رزلٹ کے مطابق بھٹکل تعلقہ کے کامیابی کی مجموعی شرح 88.32فی صد کے ساتھ اترکنڑا ضلع میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے اورریاست کے 204سنٹر وں میں سے 25ویں مقام پر ہے۔
تعلقہ کے5ہائی اسکولس نے 100فی صد نتائج درج کرتے ہوئے بہترین مظاہر ہ پیش کیاہے ،قابلِ غور ہے کہ ان 5میں سے 3ہائی اسکولس سرکاری ہیں تو دو پرائیویٹ ادارے ہیں۔ ان کے نام اس طرح ہیں۔ گورنمنٹ ہائی اسکول بندر، گورنمنٹ ہائی اسکول جالی ، مرارجی دیسائی اقامتی ہائی اسکول مرڈیشور ، نونہال سنٹرل ہائی اسکول بھٹکل ، ودیا بھارتی انگلش میڈیم ہائی اسکول بھٹکل شامل ہیں۔
ایس ایس ایل سی نتائج کو لے کر بھٹکل تعلقہ اور ضلع کی واضح تصویر کل سامنے آئی گی البتہ ساحل آن لائن کو ملنے کی اطلاعات کے مطابق اب تک تعلقہ سطح پر آر این ایس ودیا نکیتن ہائی اسکول مرڈیشور کے متعلم کے کے انییااور آنند آشرم کانونٹ ہائی اسکول بھٹکل کی طالبہ شریا نائک دونوں 625 میں سے 615نمبرات (98.4فی صد)حاصل کرتے ہوئے پہلے مقام پرہیں تو ودیا بھارتی انگلش میڈیم ہائی اسکول کی طالبہ ریشمی آر گوڈا625میں سے 614نمبرات (98.24فی صد)شرح کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔